ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: نقلی آرمی آفیسر گرفتار :روزگار کے نام پر  بے شمار عوام کو لاکھوں روپئے کا جھانسہ

کاروار: نقلی آرمی آفیسر گرفتار :روزگار کے نام پر  بے شمار عوام کو لاکھوں روپئے کا جھانسہ

Sat, 05 Nov 2022 20:21:22    S.O. News Service

کاروار:5؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) خود کو بھارتی فوج کا لفٹنٹ کرنل رینک  آفیسر کا یونیفارم پہن کرعوام کو بے وقوف بنانے والے خطرناک ملزم کو بحریہ انٹلی جنس اور کاروار پولس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا تو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔

کاروار تعلقہ سِدّر نامی مضاف کا ونایک شانتا مہالےہی وہ خطرناک ملزم ہے جو ملٹری کا لیفٹنٹ کرنل افسر کےبھیس میں عوام کو  ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم اینٹھا کرتاتھا ۔ بتایا جارہاہےکہ ملزم ملٹری یونیفارم میں عوام کو دھوکہ دےرہاتھا۔ عوام کی طرف سے شکایت کی گئی تھی کہ روزگار کی بات کرتےہوئےعوام سے رقم وصول کیا کرتاتھا۔ عوام کو جھانسہ دینےوالا یہ ملزم کاروار اور جنوبی گوا کے درمیان اپنی بائک کے ذریعے گھوما کرتاتھا۔ کڈواڑا ،ماروتی نگر کی ہیم لتا سے بھی اس کے بیٹے پرساد کو بحریہ میں روزگاردلانے کے بہانے ملزم نے 35ہزارروپئے وصول کیاتھا۔ اس سلسلےمیں ہیم لتا نے شکایت درج کی تو پتہ چلا کہ ملزم نے ایک شخص سے ملازمت کا ہی فریب دےکر 4لاکھ روپئے اینٹھا تھا جو بعد میں لوٹایا ہے۔ کسی سے 66ہزارروپئے ، اور ایک سے 35ہزار روپئے  وصول کرتےہوئے کئی ایک افراد کے ساتھ کی گئی جعل سازی کا پولس نے پتہ لگایا ہے۔

شکایت درج ہوتے ہی دو ہفتہ سےبحریہ انٹلی جنس اور کاروار پولس متعلقہ ملز م کی نگرانی جاری رکھی تھی ۔ جمعرات کی رات مشترکہ کارروائی کرتےہوئے ملزم ونایک کو اس کے گھر سے گرفتارکرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر گھر میں تلاشی لی گئی تو 68روپئے پائے گئے جس کو پولس نے ضبط کیا ہے۔

ملزم ونایک کے متعلق پتہ چلا ہے کہ وہ اس سےپہلے بیلگام کے کمانڈو ٹریننگ اسکول  میں معمولی کام کیاکرتاتھا۔ ملزم نےیہیں پر افسران کی رینکنگ اور یونیفارم کے متعلق پوری معلومات حاصل کی تھیں۔ سال 2015-2016میں کام چھوڑکر آرمی آفیسر کا یونیفارم خریدا۔ اسی یونیفارم کو ہتھیاربنا کر خطرناک کھلاڑی نےسال  2020سے افسران کا نام بتاتے ہوئے ہرجگہ گھوم پھر کر عوام کو بے وقوف بناتارہا۔ ملزم نے  کاروار اور گوا کے علاقے میں کئی ایک لوگوں کو دھوکہ دینےکی بات کہی جارہی ہے جانچ کے بعد ہی پوری تفصیلات کا حال معلوم ہوگا۔ ملزم سے 68ہزارروپئے نقد، آرمی کا یونیفارم ، آرمی ائیر بیگ وغیرہ ضبط کرلئے گئےہیں۔ بحریہ انٹلی جنس اور کاروار پولس کی کارروائی کی  عوام نے ستائش کی ہے۔


Share: